اے، او لیول کے آج ہونیوالے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی میں اے اور او لیول کے 24اپریل کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔۔۔۔
اس حوالے سے کیمبرج حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر امتحانی شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ برٹش کونسل کے ساتھ مل کر موجودہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔