11سالہ بچہ سے مسجد کے خادم کی زبردستی کی مبینہ کوشش، مقدمہ درج
راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 11سالہ بچے سے مسجد کے خادم کی مبینہ زبردستی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق بروقت مداخلت سے بچے کو بچا لیا گیا اور پولیس نے خادم مسجد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔۔
پولیس کے مطابق بچے کے بھائی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے چناب بلاک میں رہائش ہے اور 11سالہ چھوٹا بھائی ٹیوشن کیلئے گیا ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بھائی واپس آرہا تھا تو 31نمبر گلی میں نامعلوم شخص نے روک لیا جس کو بعد میں مسجد کا خادم بتایا گیا۔