اسلام آباد میں سرچ آپریشنز، 38مشکوک افراد تھانے بند

اسلام آباد میں سرچ آپریشنز، 38مشکوک افراد تھانے بند

509افراد، 303گھرانوں، 47ہوٹلز اور 80دکانوں کی چیکنگ

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہے۔ رمنا، کھنہ، سیکرٹریٹ، تھانہ گولڑہ، سبزی منڈی، شہزاد ٹاؤن اور تھانہ لوہی بھیر کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے گئے۔ سرچ آپریشنز زونل ایس پیز کی زیر نگرانی کیے گئے، سرچ آپریشنز میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔ 509افراد اور 303گھرانوں کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشنز کے دوران 47ہوٹلز اور 80دکانوں کو چیک کیا گیا، 203موٹرسائیکلوں اور 82گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ 38مشکوک افراد اور 21موٹرسائیکلوں کو مزید جانچ پڑتال کیلئے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیکنگ کیلئے خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں