کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر دکاندار قتل
واقعہ اڈیالہ روڈ پر پیش آیا، 30سالہ دکاندار عبدالمالک کی نعش ہسپتال منتقل
راولپنڈی (آئی این پی) راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ پر شاہ پور سٹاپ کے قریب ایک کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر دکاندار کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس اور ریسکیو 1122کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سٹور میں ڈکیتی کی کوشش کی، تاہم مزاحمت کرنے پر انہوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 30سالہ دکاندار عبدالمالک موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122کی ٹیم نے پولیس کارروائی کے بعد نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر زہسپتال منتقل کیا، جہاں بعدازاں پوسٹ مارٹم کیلئے ضروری کارروائی مکمل کی جائے گی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔