نوشہرہ، گاڑی کے خفیہ خانوں سے 6کلو 635گرام چرس برآمد

نوشہرہ، گاڑی کے خفیہ خانوں سے  6کلو 635گرام چرس برآمد

پشاور (اے پی پی) نوشہرہ پولیس نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 6کلو 635گرام چرس برآمد کر کے۔۔

 ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی۔ ترجمان نوشہرہ پولیس کے مطابق دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 6کلو 635گرام چرس برآمد کرکے ملزم محمد شاہ ساکن چارمنگ ضلع باجوڑ ایجنسی کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، گاڑی کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں