حضرت پیر شاہ عبدالحق گیلانی کی اہلیہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ آج 2بجے گولڑہ شریف میں ہو گی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) حضرت پیر شاہ عبدالحق گیلانی لالہ جی کی اہلیہ، حضرت پیر معین الحق گیلانی اور حضرت پیر قطب الحق گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ گولڑہ شریف کی والدہ انتقال کر گئیں۔۔
، مرحومہ کی نمازہ جنازہ آج بعد نماز جمعہ دن دوبجے گولڑہ شریف میں ادا کی جا ئے گی۔ ادھر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ولڑہ شریف کے پیر سید معین الحق گیلانی اور دیگر اہلِ خانہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے گولڑہ شریف کے پیر صاحب سے دلی اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔