مردان، ٹریفک حادثات میں 7افراد زخمی

مردان، ٹریفک حادثات  میں 7افراد زخمی

مردان (نمائندہ دنیا) مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 7افراد زخمی ہوئے، تخت بھائی پڑاؤ موڑ میں لوڈر چنگچی حادثے کے نتیجے میں۔۔

 ایک خاتون، کاٹلنگ غازی بابا میں موٹر سائیکل حادثے کے باعث 2افراد، چارگلی گجرات روڈ پر موٹر کار الٹنے کے حادثے میں 2افراد، امازو گڑھی میں موٹر سائیکل حادثے میں ایک شخص، نوشہرہ روڈ ٹکالہ ریسٹورنٹ کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں