اشیائے صرف کی قیمتیں بڑھانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، ڈی سی مری

اشیائے صرف کی قیمتیں بڑھانے والوں  کیخلاف کارروائی ہوگی، ڈی سی مری

مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈی سی آفس مری میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ہوا۔۔

 اجلاس میں ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے گرانفروشی کی روک تھام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ مارکیٹوں کے باقاعدہ دورے کریں سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں