نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیراہتمام تربیتی کورس

نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیراہتمام تربیتی کورس

پی او ایف،اٹامک انرجی کمیشن، پاسکو، جی ایچ کیو سمیت 17اداروں کی شرکت

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ لاہور نے 21سے 23اپریل تک سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تحت منظور شدہ 3روزہ ڈائریکٹرز ٹریننگ پروگرام برائے ریاستی ملکیت والے ادارے کا چوتھا کورس منعقد کیا، ملک بھر سے 17شرکاء نے شرکت کی، جن میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سرکاری ملازمین و افسران کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں اور نجی شعبوں دونوں کے ایگزیکٹوز شامل تھے۔ نمایاں وزارتوں اور محکموں کے اہم نمائندوں میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ (پاسکو)، پاکستان ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی، پاکستان انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن، جی ایچ کیو راولپنڈی، پی او ایف واہ کینٹ، تجارت ورلڈ وائیڈ، عابد علی اینڈ ایسوسی ایٹس، بگ برڈ فوڈز، کارپوریٹ پلاننگ، پنجاب منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور بینک آف پنجاب شامل تھے۔ فرحان عزیز خواجہ، ریکٹر NSPPنے افتتاحی سیشن میں شرکا کا خیرمقدم کیا۔ ڈاکٹر نوید الٰہی ڈین EDI، نے DTP-SOEsپروگرام سے روشناس کرایا، جو پاکستان میں SOEsکی حکمرانی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے، انہوں نے موثر قیادت کی ضرورت پر زور دیا۔ مقررین میں ڈاکٹر سہیل نقوی، ڈاکٹر عشرت حسین، کاشف احمد نور اور دیگر شامل تھے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں