سی پی او کی کھلی کچہری،درخواستوں پر فوری احکامات جاری
شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور مسائل کا فوری حل یقینی بنانے کی ہدایت
راولپنڈی (خبرنگار) سی پی او خالد محمود کی تھانہ سٹی، تھانہ گنجمنڈی، تھانہ کینٹ اور تھانہ ویسٹریج میں کھلی کچہری، سی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔ سی پی او نے کہا کہ تھانوں میں آنیوالے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انکے مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائے۔ سروس ڈیلیوری، میرٹ اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔