عوامی فلاح و بہبود سرکاری اداروں کی اولین ذمہ داری،کمشنر
تمام افسر گڈ گورننس کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کریں، چکوال میں اجلاس سے خطاب
چکوال (این این آئی) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے چکوال کا دورہ کیا، اس حوالے سے ڈی سی آفس میں منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کے ہمراہ صدارت کی۔ اجلاس میں انتظامی امور اور ریونیو ایڈمنسٹریشن کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ضلعی افسران اپنے متعلقہ شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا معیار برقرار رکھتے ہوئے گڈ گورننس کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔ عوامی فلاح و بہبود کا حصول سرکاری اداروں کی اولین ذمہ داری ہے، جس کیلئے پیشہ ورانہ مہارت اور دیانتداری کے ساتھ فرائض انجام دینا ناگزیر ہے۔