گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی میں شامل
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔۔
۔اس سلسلے میں صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری نیئر بخاری، ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ سمیت دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے ۔ پارٹی قیادت نے نذیر احمد ایڈووکیٹ کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس شمولیت سے گلگت بلتستان میں پارٹی مزید مستحکم ہوگی ۔