روسی سفیر کا نفٹی سفیئر انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائن کا دورہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریف نے نفٹی سفیئر انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائن کا دورہ کیا۔۔۔
اس موقع پر سفیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انہیں ادارے کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا گیا، جس کی میزبانی وفاقی وزیر برائے ثقافت اورنگزیب خان کھچی کے اعزازی مشیر سید عثمان طاہر نے کی۔ اس موقع پر روسی سفیر نے ادارے کے تعلیمی پروگرامز، تخلیقی سرگرمیوں اور ہنر پر مبنی تربیتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے اس امر پر زور دیا گیا کہ فن، تعلیم اور مہارت کے فروغ کے ذریعے ثقافتی سفارتکاری کو مزید مضبوط بنایا جائے ۔