کامسٹیک اور سائنسی تحقیق و تعلیمی مرکز گرین اکیڈمی کے مابین تعلیمی تعاون کا معاہدہ
اسلام آباد(نامہ نگار)اسلامی تعاون تنظیم کی قائمہ وزارتی کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) اور۔۔۔
قازقستان میں موجود علاقائی تنظیم سائنسی تحقیق و تعلیمی مرکز گرین اکیڈمی کے درمیان علاقائی ماحولیاتی سمٹ 2026 کے موقع پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ، کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک ڈاکٹر اقبال چودھری اور گرین اکیڈمی کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر یسیکینا بخیت کمال بیکوونا نے دستخط کیے ۔اس شراکت داری کے تحت او آئی سی ممالک میں گرین اکانومی کی جانب منتقلی کو تیز کرنے کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔