حطار میں نہاتے ہوئے 20سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق
ہری پور (اے پی پی):ہری پور کے علاقے حطار میں نہاتے ہوئے 20 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔۔۔
،ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق حطار اسپیشل اکنامک زون میں جوہڑ میں نہاتے ہوئے 20 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،متوفی کی شناخت عمیر کے نام سے ہوئی ہے جو گلو بانڈی کا رہائشی تھا،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دس منٹوں میں نوجوان کو پانی سے باہر نکال لیا ۔