مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر چکوال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
ڈھڈیال(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے بیگم نور میموریل ہسپتال بھبھڑ اور بن قطب کالج آف ہیلتھ سائنسز کا دورہ کیا۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر نے جاپان ایمبیسی کے تعاون سے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول ایمرجنسی، لیبارٹری، بلڈ بینک، فارمیسی، ایکسرے ، ڈاکٹرز کلینکس، ہیلتھ کارڈ سروسز، ڈائیلاسز سنٹر، آپریشن تھیٹرز اور وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنیکی ہدایت کی ۔