عوام پاکستان پارٹی کا فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )عوام پاکستان پارٹی نے خیبر میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے۔۔۔
پاک افواج اور تمام سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اور پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ۔چودھری انعام ظفر مرکزی نائب صدر عوام پاکستان اور حافظ عثمان عباسی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ خیبر میں ہونے والا کامیاب آپریشن وطنِ عزیز کے امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا واضح ثبوت ہے ۔