کنٹرولر امتحانات کا مختلف سینٹرز کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) امتحان نہم سالانہ 2026 کا انعقاد زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت شفاف، منصفانہ اور۔۔۔
نظم و ضبط کے اعلیٰ معیار کے مطابق جاری ہے ۔ کنٹرولرتنویر اعوان نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اراضی (خاص)، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بکھڑال کلرسیداں، گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج فاروویمن بلکسر، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بلکسر، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1تلہ گنگ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر1تلہ گنگ،کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امتحانی ایس او پیز پر عملدرآمد کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے سیٹنگ پلان، عملے کی حاضری، امتحانی نظم و ضبط اور سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا ۔