اسلام آباد ، شہریوں کو اسلحہ کے زور پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد ، شہریوں کو اسلحہ کے زور پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں میں سوار شہریوں اور ۔۔۔

فیملیوں کو اسلحہ کے زور پر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو مختلف شاہراہوں اور ویران مقامات پر ہراساں کرنے اور اسلحہ کے زور پر نقدی چھیننے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت شکیل احمد کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزم شہریوں خصوصا فیملیوں کو اسلحہ کے زور پر خوفزدہ کر کے ان سے نقدی چھیننے میں ملوث تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں