ڈینگی کے بڑھتے خطرات، محکمہ صحت کے فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

ڈینگی کے بڑھتے خطرات، محکمہ صحت کے فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی ،اعلامیہ

راولپنڈی (اے پی پی) محکمہ صحت نے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش فیلڈ سٹاف کی تمام چھٹیاں عارضی طور پر منسوخ کر دیں ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے جاری دفتری احکامات کے مطابق شہر میں ڈینگی لاروا کی بڑھتی ہوئی نشاندہی اور فیلڈ سٹاف کی کمی کے باعث یہ ہنگامی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تمام افسران اور فیلڈ سٹاف کو اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی سے انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔حکام کے مطابق میڈیکل یا دیگر ناگزیر اور ہنگامی نوعیت کی چھٹیوں کی اجازت مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری اور مستند دستاویزات کی فراہمی سے مشروط ہوگی، جن پر کیس ٹو کیس بنیاد پر غور کیا جائے گا۔

محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف قواعد کے مطابق تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں