تعلیم القرآن کے مہتمم مولانا اشرف علی کی نمازِ جنازہ ادا

 تعلیم القرآن کے مہتمم مولانا اشرف علی کی نمازِ جنازہ ادا

نماز جنازہ میں سول ،سرکاری شخصیات کی شرکت ،دینی و تعلیمی خدمات پر خراجِ عقیدت

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار )جامعہ دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار کے مہتمم مولانا اشرف علی کی نمازِ جنازہ لیاقت باغ میں ادا کر دی گئی۔ امامت مولانا شفاء اللہ شاہ بخاری نے کی ،نماز جنازہ میں شیخ رشید ، حنیف عباسی، سردار یوسف، چودھری تنویر سمیت راولپنڈی، اسلام آباد اور ملک بھر سے آئے ہوئے ممتاز علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی میت کو تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور شرکاء نے مولانا اشرف علی کی دینی و تعلیمی خدمات پر انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تمام مکاتبِ فکر کے رہنماؤں نے ان کے انتقال کو ملک و ملت کے لیے ایک عظیم علمی و روحانی نقصان قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں