مہاجرین ہمارے وجود کا حصہ ،کوئی الگ نہیں کر سکتا،فاروق حیدر

مہاجرین ہمارے وجود کا حصہ ،کوئی الگ نہیں کر سکتا،فاروق حیدر

حکومتی سطح پر قبل از انتخاب دھاندلی شروع ہو چکی ہے ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم آزادکشمیر مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مہاجرین مقیم پاکستان ہمارے وجود کا حصہ ہیں انہیں کوئی الگ نہیں کر سکتا، عام انتخابات سے 120دن پہلے کوئی ترقیاتی منصوبہ یا پیکیج نہیں دیا جا سکتا، مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کے میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر قبل از انتخاب دھاندلی شروع ہو چکی ہے ، مسلم لیگ (ن) کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی، اکیلے انتخاب جیت پر حکومت بنائیں گے ، پارلیمانی بورڈ میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت آئندہ چند روز میں جماعتی اُمیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دے گا، مسلم لیگ ن کے پاس ہر حلقہ انتخاب میں ایک سے زیادہ اُمیدوار ہیں، یہاں تک کہ ایک حلقہ سے26اُمیدواروں نے درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں