راولپنڈی:ناکہ لگا کر شہریوں کی تلاشی لینے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) تھانہ نصیر آباد پولیس نے خود کو محکمہ پولیس کا اہلکار ظاہر کر کے شہریوں کی تلاشی لینے والے۔۔۔
جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پولیس یونیفارم میں ملبوس تھا جسے مشکوک جان کر چیک کیا گیا تو اس کے قبضے سے جعلی سروس کارڈ برآمد ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار کیے جانے والے شخص کا نام محمد شہزاد معلوم ہوا ہے ، نصیر آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔