ٹھلیاں انٹرچینج کے قریب کار ٹرک سے ٹکرا گئی ، 2 افرادجاں بحق
حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا ،کار مکمل تباہ،لاشیں اور زخمی ہسپتال منتقل
راولپنڈی (خبر نگار) اسلام آباد لاہور موٹر وے پر کار اورٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ رات گئے ٹھلیاں انٹرچینج کے قریب پیش آیا ، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق اسلام آباد آنے والی مہران کار ٹھلیاں انٹر چینج کے قریب مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار 27سالہ فیضان اور 55سالہ اشرف موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 45سالہ عابد حسین شدید زخمی ہو گیا ۔جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، بتایا گیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔