ڈی آ ئی جی کا دورہ تبلیغی مرکز،سکیورٹی مؤثر بنانیکی ہدایت

ڈی آ ئی جی کا دورہ تبلیغی مرکز،سکیورٹی مؤثر بنانیکی ہدایت

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہا جائے ، جواد طارق

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا اور ایس پی سواں زون محمد خرم اشرف کے ہمراہ تبلیغی مرکز کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سکیورٹی کے تمام انتظامات کو مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہا جائے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام افسران و اہلکار چوکس رہیں اور اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور فرض شناسی کے ساتھ ادا کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت سرگرمِ عمل ہے اور کسی بھی شرپسند کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں