آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ، رمیش سنگھ اروڑہ
صوبائی وزیراقلیتی امور کا راولپنڈی میں کرشنا مندر،حویلی سجان سنگھ کا دورہ
راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار )صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے راولپنڈی میں کرشنا مندر کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے مندر میں مرمتی اور تزئین و آرائش کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کو مندر میں جاری تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کام کی رفتار اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے ۔ ملک میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے ۔ صوبائی وزیر نے مندر میں مرمتی اور تزئین و آرائش کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے حویلی سجان سنگھ کا دورہ کیا۔ متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کو حویلی سجان سنگھ میں جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیرنے کہا سجان سنگھ حویلی تاریخی ورثے کی علامت ہے ۔ انہوں نے مہارشی گرو اوم بالمیک مندر کا بھی دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہندو برادری کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔