موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث مانو گینگ کے 3 ارکان گرفتار
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں اینٹی موٹرسائیکل لفٹنگ یونٹ پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب سابقہ ریکا رڈ یافتہ منظم \"مانوگینگ \"کے تین ارکان کوگرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 13مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ گرفتارملزمان کی شنا خت کاشف عرف مانو،اجلال حیدر اور محمد ذیشان کے ناموں سے ہو ئی ہے ۔