اسلام آباد ،20 اشتہاریوں سمیت 36 جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد ،20 اشتہاریوں سمیت 36 جرائم پیشہ افراد گرفتار

آبپارہ،کوہسار،مارگلہ ،رمنا ،ترنول ،سبزی منڈی ،سہالہ ، ترنول، سنگجانی میں کارروائیاں ملزمان کے قبضہ سے 1,150گرام ہیروئن،1,046گرام آئس ،32بوتل شراب برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 20 مجرمان اشتہاریوں سمیت 36 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے ، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں آبپارہ، کوہسار، مارگلہ، رمنا، سمبل، ترنول، سنگجانی، انڈسٹریل ایریا، سبزی منڈی، نون ، سہالہ اورتھانہ نیلورپولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,150 گرام ہیروئن،1,046 گرام آئس ،32 بوتل شراب ،مختلف بور کے سات عدد پستول اور ایک رائفل معہ ایمونیشن برآمد کرلی ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں