محکمانہ ملازم کی جانب سے دائر اپیل مسترد ،ملازمت سے برطرفی کا حکم

 محکمانہ ملازم کی جانب سے دائر اپیل  مسترد ،ملازمت سے برطرفی کا حکم

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسگی نے ایک محکمانہ ملازم کی جانب سے دائر اپیل کو مسترد کرتے ہوئے اس کی سزا کو جبری ریٹائرمنٹ سے بڑھا کر فوری طور پر ملازمت سے برطرفی میں تبدیل کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ کام کی جگہ پر ہراسگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو مزید مضبوط بناتا ہے ۔یہ مقدمہ سرکاری محکمے کی سولہ خواتین ملازمین کی جانب سے دائر شکایات سے شروع ہوا جنہوں نے بار بار ہراسگی کے واقعات کی نشاندہی کی، جن میں ناپسندیدہ جسمانی رابطہ، مداخلت پر مبنی رویہ اور ایک خوف زدہ اور غیر محفوظ ماحول کی تشکیل شامل تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں