46ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران کا دورہ مری ،بریفنگ

46ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس  کے افسران کا دورہ مری ،بریفنگ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)46ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران نے ضلع مری کا مطالعاتی دورہ کیا جس کا مقصد مقامی انتظامی ڈھانچے، عوامی سہولیات اور تعلیمی و طبی اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔

یہ دورے کو گڈ گورننس، پبلک سروس ڈیلیوری اور فیلڈ لیول انتظامی امور سے آگاہی کے تناظر میں نہایت اہم ہے ۔دورے کے آغاز پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کامران صغیر نے استقبال کیا اور انہیں ضلع مری کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان، سیاحتی سرگرمیوں کے دباؤ اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں