شیخ محمد ادریس پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ،ملزمان گرفتار کئے جائیں ،پاکستان فلاح پارٹی
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین آفتاب عظیم بخاری نے چارسدہ میں بزرگ عالمِ دین حضرت علامہ شیخ محمد ادریس پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے۔۔۔
اس بزدلانہ، انسانیت سوز اور نہایت افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ حملہ صرف ایک فرد یا علمائے کرام پر نہیں بلکہ پوری دینی، سماجی اور اخلاقی اقدار پر حملہ ہے ،انتشار پیدا کرنے کی مذموم کوشش ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔حکومت ملزموں کو فوری گرفتار کرے۔