ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ،سی ٹی او
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ شہریوں کی بھرپور رہنمائی اور مدد کو یقینی بنا رہی ہے۔
اس سلسلہ میں چیف ٹریفک آفیسر سرفراز ورک نے اپنے فرائض منصبی بخوبی سر انجام دینے والے ٹریفک پولیس افسران و جوانوں کو شاباش دی ،انہوں نے تمام افسران و جوانوں کو تعریفی اسناداور نقد انعامات سے بھی نوازا۔