ایف ڈی ای میں غیر قانونی تعمیرات ،سی ڈی اے کی 15 دن کی مہلت
مقررہ مدت میں تعمیرات ختم نہ کی گئیں تو سی ڈی اے سخت ایکشن لے گا،نوٹس کا متن
اسلا م آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی نا ئن میں قا ئم وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای) کی عمارت میں غیر قانونی تعمیرات کا انکشاف ہوا ہے ، سی ڈی اے شعبہ بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے ایف ڈی ای کو باضابطہ نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ ایف ڈی ای کو 15 روز کی مہلت دی ہے کہ اس عرصے میں تمام غیر قانونی تعمیرات خود ختم کی جائیں۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر مقررہ مدت میں تعمیرات ختم نہ کی گئیں تو سی ڈی اے سخت ایکشن لے گا۔یہ نوٹس ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای جنید اخلاق کے نام بھیجا گیا ہے ۔سی ڈی اے نے انتباہ کیا ہے کہ تعمیرات ختم نہ کرنے کی صورت میں بلڈنگ کنٹرول قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں جرمانے اور مسماری کے احکامات بھی شامل ہو سکتے ہیں۔