ڈی آئی جی کی کھلی کچہری ، مسائل حل کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل جواد طارق اور ایس ایس پی آپریشنز نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے۔
انہوں نے افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے، اسلام آباد پولیس مختلف اقدامات کے ذریعے عام شہریوں تک پہنچ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے ،انہوں نے کہا کہ تمام سینئر پولیس افسران کو ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات جاری کئے ہیں اوراس سلسلے میں تمام زونل ایس پیز اپنے زونز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے۔