امن و امان کی بگڑتی صورتحال تشویشناک ،خرم نواز

امن و امان کی بگڑتی صورتحال  تشویشناک ،خرم نواز

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)پااکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نہایت تشویشناک ہو چکی ہے ،صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں پر لازم ہے کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں اور شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں