قرآنِ مجید انسانیت کے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے ، ریاض شاہ
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسید کے سربراہ علامہ ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ قرآنِ مجید انسانیت کے لیے مکمل ضابطہ حیات ہے۔
جو نہ صرف فرد کے ظاہر و باطن کو سنوارتا ہے بلکہ معاشرے میں عدل، محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔ ہفتہ وار محفل ذکر و درسِ قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلباء، اساتذہ، علما کرام اور معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔