ڈپٹی کمشنر کا ممبر قومی اسمبلی کے ہمراہ راجہ بازار کا دورہ ، کاموں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا ممبر قومی اسمبلی کے ہمراہ راجہ بازار کا دورہ ، کاموں کا جائزہ

جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل ،معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ،وقار چیمہ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے ممبر قومی اسمبلی میڈم طاہرہ اورنگزیب کے ہمراہ راجہ بازار میں جاری تزئین و آرائش اور بحالی کے منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر زعبدالرحمن خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔دورے کے دوران راجہ بازار میں صفائی، خوبصورتی، تجاوزات کے خاتمے ، انفراسٹرکچر کی بہتری اور شہری سہولیات کی فراہمی کے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے اس موقع پر کہا کہ راجہ بازار کی بحالی شہر کی خوبصورتی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہے ، اس لیے تمام ادارے باہمی تعاون سے کام کو جلد از جلد مکمل کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں