سابق صوبائی وزیر ظاہر شاہ کا عبدالولی خان یونیورسٹی کا دورہ ،جاری منصوبوں کا جائزہ
مردان (نمائندہ دنیا )ممبر صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو نے عبدالولی خان یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری اور زیرِ تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔۔۔
اس موقع پہ پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر طارق محمود ،ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر بلال ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن فرہاد صافی موجود تھے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی اس وقت دو ہزار سے زائد سکالرشپس غریب اور نادار طلبہ و طالبات کو فراہم کر رہی ہے ، جبکہ جدید سکوائش کورٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جہاں بین الاقوامی معیار کے کوچز تربیت فراہم کریں گے ۔ ظاہر شاہ طورو نے یونیورسٹی کی ترقیاتی پیش رفت کو سراہتے ہوئے یونیورسٹی آڈیٹوریم پر کام کے آغاز کی یقین دہانی کرائی۔