شہری آبادی پر حملہ ، بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ، شرجیل میر
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )معرکہ حق شہداء فاؤنڈیشن کے صدر شرجیل میر اور جنرل سیکرٹری یاسر مقصود نے کہا ہے کہ مودی نے 6 مئی کی رات کو دہشتگردی اور جارحیت کی آبادیوں اور ۔۔
مساجد پر جارحیت کی ،معصوم افراد کو نشانہ بنایا،بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا پاکستان نے دن کے اجالے میں جواب دیا پوری پاکستانی قوم یکجا نظر آئی ،شہداء قوم کے محسن ہوتے ہیں شہداء کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،شہری آبادی پر حملہ کرکے بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ،عالمی برادری کیوں خاموش ہے ، بھارت کو عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔