جاز کا رواں سال پاکستان میں 2500 ٹاورز اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ

 جاز کا رواں سال پاکستان میں 2500 ٹاورز اپ گریڈ کرنیکا فیصلہ

فائیو جی اور نیٹ ورک ڈویلپمنٹ کیلئے تین سال میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کرینگے مرحلہ وار آغاز جون یا جولائی سے متوقع ہے ،جاز جی ایس ایم کے صدر کاظم کی میڈیا کو بریفنگ

 اسلام آباد (حریم جدون) جاز جی ایس ایم کے صدر کاظم نے بتایا ہے کہ کمپنی پاکستان میں فائیو جی سروس کے کمرشل آغاز کی تیاریاں تیزی سے مکمل کر رہی ہے اور اس کا مرحلہ وار آغاز جون یا جولائی سے متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جاز آئندہ تین برسوں میں فائیو جی اور نیٹ ورک ڈویلپمنٹ کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جس میں سپیکٹرم فیس بھی شامل ہوگی، جبکہ سالانہ رول آؤٹ حکومتی اہداف سے زیادہ رکھنے کا ہدف ہے ۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فائیو جی ٹرائل کے لیے 180موبائل سائٹس پر آزمائشی سروس جاری ہے اور متعلقہ آلات مئی کے آخر تک پاکستان پہنچ جائیں گے ۔ کمپنی ایک سال کے دوران تقریباً دو سے ڈھائی ہزار موبائل ٹاورز کو اپ گریڈ کرے گی، جاز نے حالیہ سپیکٹرم نیلامی میں سب سے زیادہ سپیکٹرم حاصل کیا ہے ، جس میں 2600 میگاہرٹز بینڈ میں 70 میگاہرٹز شامل ہے ، جبکہ دیہی علاقوں میں بہتر کوریج کے لیے 700 میگاہرٹز بینڈ بھی خریدا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں