بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس ختم
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس \'\'کالیبن بولتا ہے \'\' کا اختتام ان سفارشات پر کیا کہ ما بعد نوآبادیاتی فکر کو علمی اداروں کی چار دیواری سے نکال کر پالیسی سازی کے ایوانوں تک پہنچایا جائے ۔۔
کانفرنس نے خبردار کیا کہ مصنوعی ذہانت علمی استحصال کا نیا ترین محاذ بن چکی ہے اور مقامی علمی روایات کا اس میدان میں دفاع اتنا ہی ضروری ہے جتنا کسی اور محاذ پر۔اختتامی نشست کی صدارت بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے نائب صدر برائے تحقیق و کاروباری امور پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید نے کی۔