قائد اعظم یونیورسٹی سکول آف پولیٹکس اینڈ آئی آر میں معرکہ حق سیمینار

   قائد اعظم یونیورسٹی سکول آف پولیٹکس اینڈ آئی آر میں معرکہ حق سیمینار

مئی 2025 کے واقعات سے خطے کی جغرافیائی و سیاسی ترتیب تبدیل ،پاکستان مضبوط ہوا ،مقررین

اسلام آباد (دنیا رپورٹ )قائد اعظم یونیورسٹی کے سکول آف پولیٹکس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز کے زیرِ اہتمام \"معرکہ حق\" کے عنوان سے سیمینار ہوا۔ڈاکٹر محمد ندیم مرزا ڈائریکٹر SPIR نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مئی 2025 کے واقعات نے خطے کی جغرافیائی و سیاسی ترتیب کو تبدیل کر دیا ہے اور عالمی برادری میں پاکستان کے مقام کو مزید مستحکم کیا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال ممتاز پروفیسر برائے بین الاقوامی تعلقات اور وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے کہا کہ اس واقعے نے علاقائی طاقت کے تصورات کی ازسرِنو تشکیل کی نشاندہی کی۔ انہوں نے استدلال پیش کیا کہ اس تنازع نے بھارت کو ایک غیر متنازع علاقائی طاقت کے طور پر دیکھنے کے غالب تصور کو چیلنج کیا اور یوں عالمی مباحث میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تزویراتی توازن کو دوبارہ اجاگر کیا۔ ظہیر اسلم جنجوعہ سابق سفیرِ پاکستان برائے روس و بیلاروس او نے اس تنازع کا تجزیہ جوہری اور تزویراتی استحکام کے تناظر میں کیا۔ انہوں نے اس بحران کو جنوبی ایشیا کے موجودہ نظام کے لیے ایک اہم آزمائش قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں