ہر بچے کیلئے محفوظ، باوقار اور حقوق پر مبنی مستقبل ضروری ،نذیر تارڑ

ہر بچے کیلئے محفوظ، باوقار اور حقوق پر مبنی مستقبل ضروری ،نذیر تارڑ

رسمی وعدے نہیں ملک کے 115ملین سے زائد بچوںکیلئے ریاست کی قانونی ذمہ داریاں این سی آن دی رائٹس آف چائلڈ کے زیرِ اہتمام اسٹیٹ آف چلڈرن اِن پاکستان رپورٹ جاری

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ )وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ کے زیرِ اہتمام \\\"اسٹیٹ آف چلڈرن اِن پاکستان رپورٹ 2025\\\" اور بچوں کے حقوق سے متعلق اہم اقدامات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے حکومتِ پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔وفاقی وزیر نے نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ کی جانب سے سالانہ فلیگ شپ رپورٹ کے دوسرے ایڈیشن کی تیاری کو سراہتے ہوئے اسے بچوں کے حقوق کے حوالے سے احتساب، پالیسی سازی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک اہم شواہد پر مبنی دستاویز قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ آئینِ پاکستان، اقوامِ متحدہ کے کنونشن برائے حقوقِ اطفال، اور اس کے اختیاری پروٹوکولز ریاست پر یہ لازمی ذمہ داری عائد کرتے ہیں کہ وہ ہر بچے کے حقوق کے تحفظ، فروغ اور تکمیل کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ محض رسمی وعدے نہیں بلکہ ملک کے 115 ملین سے زائد بچوں کے لیے ریاست کی قانونی ذمہ داریاں ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ پاکستان پارلیمنٹیرینز، ترقیاتی شراکت داروں، سول سوسائٹی، اکیڈیمیا، میڈیا، اور بچوں سمیت تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر ہر بچے کے لیے محفوظ، باوقار، اور حقوق پر مبنی مستقبل کے فروغ کے لیے کام جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں