2 ماہ کی بچی کے اغوا کا ڈراپ سین مری سے بازیاب، 2ملز م گرفتار
بہارہ کہو( نمائندہ دنیا ) تھانہ بھارہ کہو کی حدود سے 2 ماہ کی بچی کی اغواء کا ڈراپ سین، مری سے بحفاظت بازیاب،مرکزی ملزمہ خاتون اقصی اور ٹیکسی ڈرائیور ظہیر گرفتار۔۔۔
ملزمان نے تھانہ بھارہ کہو کی حدود نان سکھ قالونی سے دو ماہ کی بچی فجر نور کو اغوا کیا تھا۔ ڈی آئی جی کی ہدایت پر فوری کارروائی کی گئی ، ملزمہ بچی کو کھلانے کے بہانے اپنے گھر لے گئی تھیں اور بچی کو ساتھ لے کر فرار ہوگئی تھی۔ ملزمہ محلے میں جعلی نام (مریم) کے نام سے رہائش پذیر تھیں۔ بچی کی بازیابی پر والدین نے اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔