بیول ،تین افراد کی لڑکی سے زیادتی ،مقدمہ درج

بیول ،تین افراد کی لڑکی  سے زیادتی ،مقدمہ درج

بیول (نمائندہ دنیا )شرقی گوجرخان کے علاقہ قاضیاں میں تین افراد نے لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کر دی۔

 مسماۃ ش نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ قاضی مہتاب، قاضی مہناس اور ایک نامعلوم شخص نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے بیانات قلمبند کئے جا رہے ہیں ، ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں