مسلم کانفرنس ،ٹکٹ کے فیصلہ کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل
راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لینے کے لئے ٹکٹوں کے لئے درخواستوں وصولی کے لئے پارلیمانی بورڈ کی منظوری دیدی۔
سردار محمد ارشاد خان چیئرمین پارلیمانی بورڈ جبکہ سردار واجد بن عارف سیکرٹری پارلیمانی بورڈ ہونگے۔ دیگر ممبران میں مہرالنساء، راجہ الیاس ، راجہ ظفر معروف ، مشتاق نیئر ،وحید الحق ہاشمی ،چوہدری خضرحیات ،سردارعابدرزاق ،سید اظہر شاہ، راجہ وقار احمد ، سمعیہ ساجد راجہ اور محمد ساجد قریشی کے نام شامل ہیں۔