اسلام آباد ،4اشتہاریوں سمیت 25جرائم پیشہ افراد گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے 1,151گرام آئس،چار بوتلیں شراب ،دو گنیں، ایک رائفل برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث چار مجرمان اشتہاریوں سمیت 25 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے ، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کے مختلف تھانہ جات کی ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 21ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,151گرام آئس،چار بوتلیں شراب ،دو گنیں، ایک رائفل اور مختلف بور کے 11عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔