اسلام آباد میں سرچ آپریشنز ،24مشکوک افراد تھانے منتقل
528افراد، 207گھرانوں، 32دکانیں، 227موٹر سائیکلوں ، 32 گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 528افراد، 207گھرانوں، 32دکانیں، 227موٹر سائیکلوں اور32گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 24مشکوک افراد اور 21موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔