ایچ ای سی کے زیر اہتمام بنگلہ دیش میں ہائر ایجوکیشن نمائشیں شروع
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ایچ ای سی نے بنگلہ دیش میں پاکستان ہائر ایجوکیشن ایکسپوز کا دوسرا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔
یہ نمائشیں پاکستان بنگلہ دیش نالج کو ریڈور کے تحت طلبہ کو تعلیمی اور تحقیقی مواقع فراہم کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں۔اس سلسلے کی پہلی نمائش ڈھاکہ میں منعقد ہوئی، جس میں 20 معروف پاکستانی یونیورسٹیوں نے حصہ لیا۔ آئندہ دس دنوں کے دوران یہ نمائشیں بنگلہ دیش کے دیگر شہروں بشمول باریشال، راجشاہی، سلہٹ، چٹاگانگ اور رنگ پور میں بھی منعقد کی جائیں گی۔ ان نمائشوں کا مقصد پاکستان بنگلہ دیش نالج کا ریڈور کے تحت تعلیمی تبادلوں، تحقیقی اشتراک، اور دونوں ممالک کے درمیانی ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانا ہے ۔