فیڈرل اردو یونیورسٹی،قازان فیڈرل یونیورسٹی کے زیر اہتمام کانفرنس آج سے روس میں شروع ہوگی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)فیڈرل اردو یونیورسٹی اور قازان فیڈرل یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان سے ممتاز ماہرین تعلیم، محققین اور پروفیسرز پر مشتمل وفد روس روانہ ہو گیا۔
کانفرنس آج سے 17 مئی تک روس کے شہر قازان میں ہو گی۔ بدلتے عالمی نظام میں روس پاکستان تعلقات کا ارتقا ء کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس کے فوکل پرسن فیڈرل اردو یونیورسٹی کے شعبہ آئی آر اور ماس کمیونیکیشن کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فیصل جاوید ہیں۔